ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ کرتے ہوئے 157 مردوخواتین اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔آن لائن ایپ کے ذریعے 27 اگست تک کالج اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستیں وصول کی گئیں۔کل 326 اساتذہ نے گھر بیٹھے تبادلے کے لئے اپلائی کیا۔15 ستمبر کو چھان بین کے بعد 157 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ایپ پر ہی اپ لوڈ کردئیے گئے۔اس سلسلے میں 32 درخواستیں مسترد کی گئیں۔مسترد کئے جانے کی وجوہات بھی واضح طور پر بتا دی گئی ہیں۔جب کہ 137 اساتذہ میرٹ پر پورے نہیں اتر سکے۔ ایک ہی سیٹ کے لئے متعدد افراد نے درخواستیں دی تھیں۔میرٹ کے لئے اپنے آبائی ضلع سے باہر تعیناتی،ہارڈ ایریا کے کالج میں تعیناتی اور کوالیفکیشن کے نمبر تھے۔یہ بات باعث اطمینان ہے کہ آن ٹیکنالوجی کی وجہ سے میرٹ پر عمل درآمد ممکن ہوسکا اور اس پورے عمل کی شفافیت کو سب پرکھ سکتے تھے۔
previous post