HED News Latest News

وفاق المدارس کا 5 اگست سے امتحانات لینے کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز)وفاق المدارس العربیہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا 5اگست سے اپنے طلبا وطلبات کے امتحانات لینے کا منصوبہ ہے۔اسی طرح اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں بھی اسی تاریخ سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس میں پانچ اہم علما بورڈز شامل ہیں جن میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان،تنظیم المدارس اہل سنت،رابطہ المدارس الاسلامیہ،وفاق المدارس السلفیہ اور وفاق المدارس الشیعہ شامل ہیں۔امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم کے ساتھ 7جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ تاریخ پر مدارس نہ کھولے گئے تو ہزاروں طلبا کا سال ہونے کا خدشہ ہے۔مدارس کھلنے کی صورت میں ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل درآمد کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سے مذاکرات مثبت رہے لیکن حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Related posts

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

Ittehad

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بوگس تعیناتی احکامات جاری کرنے پر آنٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان وسیع تر اساتذہ مفاد کی خاطر ہر احتجاج میں شریک ہوگی

Ittehad

Leave a Comment