HED News Latest News

نصاب سازی صوبوں کا حق،سندھ نے وفاق کا نصاب نافذ کرنے سے انکار کردیا

کراچی(نیٹ نیوز)سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے تیار کردہ نصاب اپنے صوبے میں نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔وفاق پورے پاکستان میں یکساں نصاب نافذ کروانا چاہتا ہے۔سندھ کے محکمہ ایجوکیشن کے اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ انہیں وفاق کی جانب سے نصاب کا خاکہ موصول ہوا ہے۔سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک معاشرتی علوم کا مضمون پڑھایا جاتا ہے جب کہ وفاق کے نصاب میں یہ مضمون شامل نہیں ہے۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کی۔بریفنگ لینے کے بعد مراد علی شاہ نے رائے ظاہر کی کہ وفاق کے یکساں نصاب سے سندھ کا تعلیمی نصاب بہتر ہے۔سندھ اپنا نصاب ہی نافذ کرے گا۔ نصاب سازی صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے وزیر تعلیم سعید غنی کو ہدایت جاری کی کہ وفاقی اور سندھ کے نصاب کے موازنے کے حوالے ایک رپورٹ تیار کرکے جلد ان کو بھجوائی جائے۔

Related posts

پنجاب سول۔سروس پینشن رولز میں 2 دسمبر 24 کو کی گئی ترامیم کی وضاحتیں

Ittehad

جرنلزم،لائبریری سائنس ،پاک سٹڈیز،فارسی،سرائیکی اور سوشل ورک کے29 نئے مرد لیکچررز کی تعیناتی

Ittehad

شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکن مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا

Ittehad

Leave a Comment