HED News Latest News

اکیڈمیزایسوسی ایشن کا ادارے کھولنے کا مطالبہ،احتجاج کی دھمکی

لاہور(رب نوازخان)آل پاکستان ایجوکیشنل اکیڈمیزایسو سی ایشنز نے یکم جولائی سے ایس او پیز کے ساتھ چار گھنٹے اکیڈمیز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 29 جون سے ملک بھر میں طلبہ کے ساتھ مل کردھرنے دینے کی دھمکی بھی دے دی،تفصیلات گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایجوکیشنل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا انصر محمود کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث ملک میں تعلیمی نظام قابل رحم ہے،چار ماہ سے اکیڈمیز بند ہونے کی وجہ سے اساتذہ کے گھر کا چولہا نہیں چلا پارہے،،یکم جولائی سے ایس او پیز کے تحت نویں،دسویں ،گیاوھویں اور بارھویں کے طلبہ کیلیے اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ہمیں ابتدائی طور پر ہفتے میں پانچ دن چار گھنٹے اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔اگر اجازت نہ دی گئی تو ملک بھر میں دھرنا دیا جائے گا۔رانا انصر محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چار ماہ کا بلڈنگز کا کرایہ معاف کیا جائے،یا حکومت خود ادا کرے۔اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے دیگر رہنماوں کا کہنا ہے کہ چار سے بے روزگار ہونے والے اساتذہ ریڑی لگانے پر مجبور ہوگئے،،،معاشی حالات سے تنگ آئے کئی اساتذہ اس دنیا سے چلے گئے۔

Related posts

گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی انتقال کر گئے

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 155 افراد کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز ۔چالیس مرد وخواتین شامل پروفیسر

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ٹریننگ کا دائرہ 1100سنیارٹی نمبر تک بڑھانے کا فیصلہ 

Ittehad

Leave a Comment