HED News Latest News

پنجاب:انتظامی امور کے لئے سکول ہفتے میں دو دن کھولنے کا فیصلہ

لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایڈمنسٹریشن سٹاف کے لئے سکول ہفتے میں دودن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ کے انتظامی دفاتر بھی چیدہ چیدہ سٹاف کے ساتھ کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔18 مئی کو جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق سکولز پیر اور منگل کو 10 بجے سے 2 بجے تک کھولے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق سکول کھولنے کا مقصد مالی اور انتظامی امور کو نمٹانا ہے۔سکول میں ہیڈ ماسٹر،ایڈمن سٹاف میں سے دو افراد،درجہ چہارم کے چار افراد اور دو ٹیچرز جن کی حاضری انتہائی ضروری ہو حاضر ہوں گے۔ماسک پہننا اور سکول میں صابن اور سینی ٹائزر کو موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔تنخواہ کی ادائیگی کے مقاصد کے لئے بھی سکول اساتذہ کو ایک ساتھ نہیں بلایا جائے گا بلکہ وہ باری باری آئیں گے

نوٹیفکیشن

https://ia.com.pk/wp-content/uploads/2017/11/FB_IMG_1589829148754.jpg

Related posts

اردو کی نو منتخب ایک سو اکیاسی خواتین لیکچررز کے احکامات تقرری جاری ہو گئے

Ittehad

چیرمین لاہور بورڈ کی بھرتی کیلیے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

پنجاب بھر کی سرکاری جامعات کے ملازمین نے احتجاج کی ابتداء کر دی

Ittehad

Leave a Comment