HED News Latest News

پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ کے جائزے اور ترامیم کے لئے کمیٹی قائم

لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 15 مئی کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کاکام پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 1976ء ایکٹ کا مکمل طور پر جائزہ لینا اور اس میں ترامیم تجویز کرنا بتایا گیا ہے۔کمیٹی کو 30روز میں جائزہ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔اس کمیٹی کی چئیرمین شپ ساہیوال بورڈ اور پنجاب بورڈز کمیٹی کے چئیرمیں کے سپرد کی گئی ہے۔پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کے چئیرمین اس کے ممبرز ہوں گے۔ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری (لیگل )،ڈپٹی سیکرٹری بورڈزاور سیکرٹری لاہور بورڈ بھی اس کے ممبر ہوں گے۔سیکرٹری لاہور بورڈ پنجاب بورڈز کمیٹی کے بھی سیکرٹری ہیں اور وہ اس جائزہ کمیٹی کے بھی سیکرٹری ہوں گے۔

Related posts

احساسِ پروگرام 2022 کےلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر ہے

Ittehad

گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی پانے پر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ڈھیروں مبارک

Ittehad

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت ملے گی رول سترہ اے بحال

Ittehad

Leave a Comment