2020 HED News Latest News

ترقی کے منتظر مرد و خواتین توجہ فرمائیں

اٹھ مرد اور انتیس خواتین کی ٹرینگ نہ ہو سکنے کی وجہ سے ترقیاں متاثر ۔۔ بعض کی تلاش میں مدد دیں

دس فروری سے ٹریننگ کا آغاز ہو رہا ہے

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز میں ڈی جی خان کے دو ملتان کا ایک سرگودھا کا ایک فیصل آباد کا ایک اور تین کے بارے میں محکمہ لا علم ہے کہ وہ کہاں ہیں اسی طرح لاہور کی دو ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی،بہاولپوراور سرگودھا کی ایک ایک جبکہ ساہیوال کی تین خواتین ایسی ہیں جن ٹریننگ کسی وجہ سے نہیں ہو سکی البتہ گیارہ خواتین کے بارے میں محکمہ لا علم ہے کہ وہ کہاں ہیں ہم سب کی یہ اجتماعی زمہ داری ہے کہ ان گیارہ خواتین اور تین مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی تلاش میں مدد دیں دوسرے 13 خواتین اور5 مرد کو اطلاع دیں اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈی پی آئی آفیس یا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں تک معلومات پہنچا ئیں  ایسوسی ایشن کے زمہ داران اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ماہ رواں کے دوران تمام پرموشنز پایہ تکمیل تک پہنچا دیں آپ ان کی مدد کر کے انہیں سرخرو کروا سکتے ہیں جن کے کوائف نا مکمل ہیں ان میں تحریما افتحار بیالوجی ،خدیجہ نثار انگریزی،مسز سلمہ امین بھٹہ بیالوجی ، مسز رضیہ سرفراز  ریاضی ، آمنہ عمر چیمہ انگریزی، مسز ثروت نذیر انگریزی ،عائشہ خورشید جرال انگریزی، مسز نکاہت بانو ریاضی، شمیم اختر شماریات ،ثمرہ شہزاد فلاسفی، عائشہ عالم شماریات ہیں جن کے کوائف محکمہ کے ریکارڈ میں موجود نہیں اسی طرح مرد اسسٹنٹ پروفیسر میں طلحہ رشید اردو، عانیب ربانی شماریات اور فضل احمد اعوان شماریات ایسے ہیں جن کا ریکارڈ موجود نہیں آپ کے پاس کوئی اطلاع ہو سکتی ہے جیسے نوکری چھوڑ گئے لمبی چھٹی پر ہیں یا کسی ڈیپوٹیشن پر تو مطلع ضرور فرمائیں آپ یہ اطلاع پروفیسر غلام مصطفیٰ جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے لاہور ڈویژن کو بھی فراہم کر سکتے ہیں دوسرے 5 مرد اور 18 خواتین تک یہ اطلاع ضرور پہنچا دیں کہ دس فروری 2020 بروز پیر وار سے ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کالج روڈ ٹاون شپ ہ لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کیا جا رہا ہے لاہور سے باہر والے خواتین و حضرات وہاں پہنچ کر کمرے الاٹ کروا لیں مکمل لسٹیں اور کوائف ذیل  میں اپ لوڈ کی جا رہی ہیں پروفیسر غلا م مصطفے فون ۰03235253332

Related posts

داخلوں کے لیے لبرل پالیسی ۔بی ایس کالجز کی اجازت دی جائے گی

Ittehad

بائیس نومبر کو پنجاب بھر کے کالج اساتذہ نج کاری کے خلاف احتجاج کریں گے

Ittehad

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میٹرک کے امتحانات اگلے سال چار مارچ سے شروع ہونگے

Ittehad

1 comment

Muhammad Nasir Javed February 10, 2020 at 12:31 am

These APs males are not in HED and HED and DPI nothing knows their where abouts. Matter is only delaying the promotions only.
I have sent the information about faisalabadi AP.

Reply

Leave a Comment