HED News

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال۔

   آج مورخہ 30 دسمبر 2019 ڈی پی سی کی میٹنگ طے  شدہ پروگرام کے مطابق ہوئی جس میں  17 سے 18 میں ترقی کے ڈیفرڈ کیسز نمٹانے گئے  فریش کیسز کیلئے میٹنگ 6جنوری 2020 بروز پیر کو ہوگی جس میں 17 سے 18 کے خواتین وحضرات لیکچررز کے فریش کیسز زیر بحث لائے جائیں گے باوثوق ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی  پی ایس بی ون میں طے شدہ سنیارٹی نمبر 329 تا 554 مردانہ 19 سے 20 میں ترقی کے کیسز کے علاوہ  19 کیسز مزید کیسز شامل کیے گیے اس کے علاوہ جو ریٹائر ہو جانے والے 3 حضرات نے عدالت عالیہ سے پی ایس بی میں کیسز شامل کروانے کا حکمنامہ جاری کروایا تھا ان کو بنیاد بنا کر 20 نومبر 2019 کے بعد ریٹائر ہونے والے 9 حضرات کو بھی ترقی دے دی گی ہے اگر اس خبر کی مزید تصدیق ہو گئی تو خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی

Related posts

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا ایشیائی رینکنگ میں 250واں نمبر

Ittehad

سابقہ لسٹ کے76 اے پی کے پرموشن کیسز بھی روانہ

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے مرکزی اور 9ڈویژنل امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع

Ittehad