سیالکوٹ:-گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں بزم فیٖض کے زیر اہتمام یوم اقبال شایان شان طریقے سے منایا گیا-پروگرام کے مہمان معظم علامہ اقبال کے نواسے اقبال صلاح الدین تھے-مہمان اعزاز کے طور پر اقبال صلاح الدین کی دختران شہر بانو اور شہوار کو دعوت دی گئی تھی-مہمان خصوصی پروفیر اسحق باجوہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور تھے جبکہ صدارت پروفیسر جاوید اختر بااللہ پرنسپل مرے کالج سیالکوٹ نے کی-پروگرام کا اہتمام پروفیسر محمودالحسن شاکر صدر شعبہ اردو کی سرپرستی میں کیا گیا تھا جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر مہر الیاس نے سرانجام دئیے-پروگرام کا انعقاد کالج کے مولوی میر حسن ہال میں کیا گیا-یاد رہے کہ مرے کالج سیالکوٹ کوعلامہ اقبال اور فیض جیسی شخصیات کی مادر علمی ہونے کا شرف حاصل ہے