پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری
لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 28 اکتوبر 2026ء کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال کے تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر 18 ماہ کے لیے کی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری طور پر چارج حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


