College News HED News Latest News

ایچ ای ڈی: بیسٹ کالجز، بیسٹ پرنسپلز اور بیسٹ ٹیچرز کی ابتدائی لسٹیں جاری

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے اپنے فیس بک پیج پر بیسٹ کالجز، بیسٹ پرنسپلز اور بیسٹ ٹیچرز کی ابتدائی لسٹیں جاری کردی ہیں۔ اگر کسی کو ان پر اعتراض ہے تو اپنے تحفظات اگلتے ہفتے پیر تا بدھ جمع کروا سکتا ہے۔ اعتراضات ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ وصول کریں گی۔ ان پرنظر ثانی کی ذمہ داری سپیشل سیکرٹری کی ہو گی۔ تحفظات کی درخواست کے ساتھ متعلقہ ڈاکومنٹس کا لف کرنا لازمی ہوگا۔ نظرثانی کے بعد حق دار ٹھہرائے جانے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔

اس طرح حوصلہ افزائی محکمے کی جانب سے ایک مثبت قدم ہے۔ البتہ شنید ہے کہ اساتذہ کو اس حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔ لسٹیں جو فیس بک پیج پر جاری کی گئی ہیں ان کی تصویر اس قدر مدھم ہے کہ ان کو پڑھنا ناممکن ہے۔ جیسا کہ اس خبر کے نیچے ان کو شئیر بھی کیا گیا ہے۔ بیسٹ ٹیچر کی سکورنگ کا طریقہ کار اکثر کالجز میں پوری طرح مشتہر نہیں کیا گیا اور نہ مقامی طور پر میرٹ لسٹیں جاری کی گئیں اور نہ ہی پورے طریقے سے اساتذہ کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر اساتذہ کا خیال ہے ابتدائی طور پر شفافیت کے مجروح ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ اب ایچ ای ڈی حکام کے ہاتھ میں معاملہ ہے۔امید ہے تمام تحفظات ان تک پہنچیں گے بھی اور وہ ان کا مناسب انداز میں مداوا بھی کریں گے۔

Related posts

گریڈ بیس کی آسامیوں پر پرنسپلز کے پوسٹنگ آرڈرز الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہیں

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی، مرد سنیارٹی نمبر 966 تا 1300 تک اور خواتین اب 1110 تک

Ittehad

اڑسٹھ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی منظوری ۔اٹھ کے کیسز ڈیفر

Ittehad

Leave a Comment