College News Latest News Press Releases

بہاولپور: سرکاری ملازمین کے احتجاج میں اتحاد اساتذہ کی شرکت

تین مارچ 2026 بروز منگل کو بہاولپور میں اساتذہ برادری اور دیگر کمیونٹی نمائندگان نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا۔ شرکاء نے اداروں کی نجکاری، پنشن کے بتدریج خاتمے، رول A-17 کی منسوخی، لیو اِن کیشمنٹس کی معطلی اور ڈی آر اے کی عدم ادائیگی کے خلاف پرزور آواز بلند کی، “میں نہیں مانتا! ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کو۔”مرکزی جوائنٹ سیکرٹری -I , پروفیسر خلیل اختر پرویا، صدر پیپلا ڈیویژن بہاولپور ڈاکٹر جواد محمود خاکوانی , سینئیر نائب صدر ڈیویژن بہاول پور پروفیسر سمیرا منظور عباسی ،نائب صدر پیپلا ڈیویژن بہاولپور ڈاکٹر محمد عالمگیر ،جوائنٹ سیکرٹری ڈیویژن بہاولپور پروفیسر ظہیر مالک چیمہ، پروفیسر مدثر احمد، پروفیسر خالد اعوان ، پروفیسر افضل ثاقب ، پروفیسر محبوب حسین شاہ و دیگر نمائندگان نے مظاہرے میں شرکت کی اور شرکاء کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ مقامی اور ڈویژن بھر کے نمائندگان کی موجودگی نے احتجاج کی اہمیت اور یکجہتی کو مزید واضح کیا۔شرکاء نے اس موقع پر اعلان کیا کہ یہ احتجاج محض ایک دن کا مظاہرہ نہیں بلکہ اپنے جائز حقوق کی بازیابی کے لیے جاری جدوجہد کا حصہ ہے.

Related posts

لیہ۔اساتذہ احتجاج کا چوتھا روز ۔۔نام نہاد طالب علم کے خلاف پرچہ درج۔دوسرے کالجوں میں بھی مظاہرے

Ittehad

پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 برس کرنے کا حکم دیدیا

Ittehad

  ٹرینی اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی لسٹ میں توسیع ۔۔سترہ مزید خواتین کو شامل کر لیا گیا

Ittehad

Leave a Comment