تعلیمی بورڈ لاہور کی حدود میں میٹرک کے 147 اور انٹرمیڈیٹ کے 53 امتحانی مراکز ہیں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے قصور ،ننکانہ اور شیخوپورہ اور ضلع لاہور کے تمام مرد و خواتین پرنسپلز کو درخواست کی ہے کہ اپنے اپنے کالج کے امتحانی سنٹرز میں ان لگوانے کا بندوست 2026 کے سالانہ امتحانات سے قبل سی سی ٹی وی لگوائے جائیں
لاہور( خبر نگار) لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز نے قصور ،ننکانہ،شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور لاہور کے پرنسپلز کو براہ راست درخواست کی ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور تعلیمی بورڈ لاہور نے باہممی مشاورت سے اس دفعہ سالانہ امتحانات میٹرک کے لیے 107 اور انٹرمیڈیٹ کے لیے 53 امتحانی مراکز شناخت کیے ہیں جہاں نگرانی کے عمل کے لیے سپر وژن کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ان مراکز میں کلوز سرکٹ کیمرے CCTV لگوائے جائیں اور یہ کام دونوں امتحانات میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2026 سے قبل ہو جانا چاہیے یہ کام انتظامی اور فنانشل رولز کی مطابقت میں سر انجام دئیے جائیں ایسا اگر ہو جاتا ہے کہ اپنے دفاتر میں بیٹھے تمام انتظامی افسران ان امتحانات کی نگرانی کر سکیں گے

