2025 HED News Latest News

کالج کی رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کا اختیار پرنسپلز سے چھین لیا گیا اب کن کو رہائشیں ملیں گی ؟

اختیارات کی منتقلی کا منفی سفر،بجائے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے مرکز کی طرف اکھٹے کیے جا رہے ہیں یہ ایک اشارہ ہے اگلی حکمت عملی کا اہل دانش خود اندازہ لگا لیجئے

اتحاد اساتذہ پاکستان ہمیشہ ڈیلیگیشن آف پاورٹو لوئر لیول کی حامی رہی ہے تمام امور میرٹ پر حل کیے جائیں اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے ہر آفیس کو با مقصد بنایا جائے

لاہور ( خبر نگار) کل 24 دسمبر 2025 کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سے ایک خط ڈویژنل ڈائریکٹرز کو لکھا گیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ مجاز اتھارٹی کے کہنے پر مطلع کیا جا رہا ہے کہ کالجوں کے اندر رہائش گاہیں اب پرنسپل الاٹ نہیں کر سکیں گے مزید یہ فورآ ان گورنمنٹ کی رہائش گاہوں کی مکمل تفصیل حکومت کو دی جائے اس مقصد کے لئے ایک پروفارما بھجوایا جا رہا ہے جس میں ان رہائش گاہوں پر ہونے والی الاٹمنٹس کے لیٹر کی کاپیاں بھی فراہم کی جائیں ان رہائش گاہوں میں قیام پذیر تمام اہلکاروں و افسران کی پے سلپس بھی منسلک کی جائیں جو یہ ظاہر کریں کہ ہاؤس رینٹ کٹوتی ہو رہی ہے اس پر فوری عمل کیا جائے اس سے انحراف یا کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

Related posts

سرکاری ملازمین نے دھرنا دے دیا جو تا تسلیم مطالبات تک جاری رہے گا

Ittehad

گورنمنٹ کالج حجرہ کی عمارت پر قبضے کا جھگڑا،ڈائریکٹر کالجزساہیوال کی اساتذہ سے بدتمیزی

Ittehad

پنجاب کے سولہ کالجوں کے لیے پچاس امیدوار شارٹ لسٹ ۔۔غیر منتخب اعتراض کر سکتے ہیں

Ittehad

Leave a Comment