2025 HED News HED News Latest News

دس اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز ٹریننگ مکمل کرنے کے سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی کے باعث ڈیفر ہوگئے

کیا انہوں نے ٹریننگ کی ہی نہیں ، یا اگر کی تو سرٹیفکیٹ جمع نہ کروا سکے یا وہ سروس میں موجود نہیں یا چھٹی پر ہیں ڈیپارٹمنٹ کا ان سے رابطہ نہیں وہ رابطہ کر کے اصل صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ دوبارہ کیسز بھجواتے ہوئے ان کا کیس پی ایس بی ٹو میں پیش کیا جا سکے اگر وہ موجود نہیں ہیں تو دوسرے ان کے بارے میں معلومات محکمہ کو دیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو دس اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایک لسٹ بھجوائی ہے جس میں ان کیسز کو ڈیفر کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ ڈیفرمنٹ یہ بتائی ہے کہ ان کے کیسز کے ساتھ پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا سرٹیفیکیٹ منسلک نہیں اس سے یہ سمجھا گیا کہ انہوں نے ٹریننگ کی نہیں یہ ہو بھی سکتا ہے کہ نہ کر سکے ہوں یہ بھی ممکن ہے کہ پی ایل ٹی تو کی ہو لیکن جب یہ سرٹیفکیٹ طلب کئے گئے یہ جمع نہ کروا سکیں ہوں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ چھٹی پر ہوں جب کیسز بھجوائے گئے یہ موجود نہ ہوں بہر حال یہ واضح ہے کہ یہ لوگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں نہیں اب جب دوبار کیسز بھجوائے جاہیں اس سے قبل ٹریننگ نہیں کی تو کر لیں اور کیس مکمل کریں اگر وہ سروس میں نہیں یا لمبی چھٹی پر ہیں تو اس کالج کے پرنسپل یا دوسرے کوکیگز اس بارے میں اطلاع کر کریں تاکہ کوائف درست کیے جا سکیں

Related posts

سرگودھا ۔۔ماہر تاریخ پروفیسر رانا شوکت علی انتقال کر گئے 

Ittehad

لاہور اور ملتان کے علاؤہ باقی تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے ان کیمپس تعلیم کے لیے کھول دئیے گئے

Ittehad

مترادف مضامین پر پوسٹگ کی پالیسی واپس ،89ٹرانسفر آرڈرز واپس لےیے گئے

Ittehad

Leave a Comment