پہلے سنیارٹی نمبر 1 سے 600 تک پی ایل ٹی کے شیڈول میں شامل تھے اب مزید 45 لیکچررز کو شامل کرکے اس کا دائرہ 645 تک بڑھا دیا گیا ہے ان شامل والے لیکچررز کے شناختی کارڈ نمبر ،موبائل نمبرز ،ای میل ایڈریس اور موجودہ تعیناتی کا سٹیشن درکار ہے جلد از جلد پہنچائیں صدر پیپلا کی اپیل
لاہور ( پیپلا بیوز) آپ کے علم میں ہے کہ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی سر ٹوڑ کوششوں سے گریڈ اٹھارہ کے مرد و خواتین گریڈ انیس میں ترقی پا چکے گریڈ بیس میں ترقی پانے والی 145 جوائن کر چکیں سنیارٹی نمبر 1 تا 136 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کی پائپ لائن میں ہیں انشا اللہ اگلے ماہ 2026 جنوری میں ان کی ترقی کی خبر آپ کی سماعت سے ٹکرائے گی نتیجتا سیکڑوں آسامیاں گریڈ اٹھارہ اور سترہ میں خالی ہوگئی ہیں یا بہت جلد خالی ہو رہی ہیں اب پیپلا کو ان آسامیوں پر لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دلانے کی فکر ہے اور وہ دن رات اس کے لیے کوشاں ہے لیکچررز مر و خواتین اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا آغاز 22 دسمبر 2025 سے ہو رہا ہے ان لائن یہ ٹریننگ لیکچررز کے لیے پندرہ روز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے ایک ماہ تک جاری رہے گی ابتدائی شیڈول کے مطابق مرد لی…
