اہل امیدوار اکتیس دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر واقع نئی انارکلی لاہور میں جمع کروائیں
پہلے یہ آسامیاں تعلیمی عمل میں شریک سکول و کالجز کے تجربہ کار اساتذہ سے منتخب کیے جاتے تھے اب یہ دائرہ وفاق و صوبے کے یونیفائیڈ گروپ کے سول سرونٹ اور دیگر سرکاری ملازمین تک بڑھا دیا گیا ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں چیرمین ،سیکرٹریز اور کنٹرولر کی خالی آسامیوں کو پر مستقل بنیادوں پر پر کرنے کے لیے اشتہارات دئیے ہیں پہلے یہ ان تمام آسامیوں پر عارضی بنیاد پر 89 دنوں کے لیے ملازمین میں سے کچھ من پسند افراد کو اضافی چارج پر تعینات کیا جاتا رہا چیرمین کی پوسٹ ڈویژن کے کمشنر کے سپرد کر کے سیکرٹری اور کنٹرولر کی آسامی کو عارضی طور پرسکول و کالجز کے اساتذہ میں سے عارضی اضافی طور پر سیاسی بنیادوں پر چارج سپرد کیا جاتا ہے اور پھر سالوں اس میں توسیع کی جاتی اب ان پر میرٹ پر بھرتی کے لیے اشتہار دیا گیا ہے اہلیت کے معیار میں حکومت نے بنیادی تبدیلیاں کر دی ہیں پہلے ان پوسٹوں پر محکمہ تعلیم کے سکولز و کالجز کے اساتذہ کو تعینات کیا جاتا تھا جو درس و تدریس ۔امتحانی عمل کے تمام مراحل سے اگاہی اور عملی تجربہ رکھتے ہیں اب صرف کسی بھی طرح کے انتظامی تجربے کو معیار بناتے ہوئے اس کا دائرہ کار کو وفاقی یونیفائیڈ سروس گروپ اور صوبے کے سرکاری ملازمین تک بڑھا دیا گیا ہے اہلیت کی شرائط میں پرانی ایم اے /ایم ایس سی یا موجودہ سولہ سال تعلیم یعنی بی ایس آنرز اور چیرمین کے لیے 19/20 جبکہ سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ کے لیے 18/19 کا آفیسر عمر 56سال سے کم ہونا چاہیے کنٹرولر یا سیکرٹری کے لیے یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ وہ ایک مرتبہ سے زائد اس عہدے پر فائز نہ رہ چکے ہوں دو مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے جکنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے سلیکشن کے بعد اس عہدے پر تعیناتی تین برس یا مجاز اتھارٹی کی مرضی پر ہوگی اس کا اندازہ اس کی کارکردگی پر لگایا جائے گا جو سالانہ بنیاد پر کیا جائے گا مختلف ملازمین کی تنخواہ بھی مختلف ہوگی ایک سپیشل الاؤنس جو بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا سب کو دیا جائے گا باقی سول سرونٹ جتنی تنخواہ و الاونسز جتنے وہ لے رہے ہوں گے مثلا پی اے ایس جو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس لے رہے ہیں انہیں ملتا رہے گا جبکہ دوسروں کو ان کی تنخواہ ،الاونس اور آفیسر الاؤنس ہی ملے گا جو اہل امیدواران ان پوسٹوں پر درخواست دینے کے خواہشمند ہوں وہ ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ پر موجود پرفارما پر درج ذیل ڈاکومنٹس کے ساتھ اکتیس دسمبر 2025 تک سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئی انارکلی لاہور کے ایڈریس پر درخواستیں جمع کروائیں ڈاکومنٹس جو درخواست کے ہمراہ ہوں ان میں تمام سرٹیفکیٹ ،ڈگریوں اور ڈوپلومہ کی تصدیق شدہ کاپیاں, انتظامی تجربے کا سرٹیفیکیٹ ،یہ سرٹیفکیٹ کہ ان کے خلاف کوئی انکوئری یا عدالتی مقدمہ نہیں چل رہا سی وی جس میں اہلیت کے معیار کو ہائی لائٹ کیا گیا ہو ،نو ابجیکش سرٹیفکیٹ ،تین تازہ تصویر یں اور دیگر ڈاکومنٹ اگر کوئی ہے منسلک ہونا چاہیں
پرفارما کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ویب سائٹ کے لیے کلک http://www.hed.punjab.govt.pk



