ایم او کالج کے ریٹائرڈ وائس پرنسپل پروفیسر عطا محمد انتقال کر گئے
لاہور ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور کے ریٹائرڈ وائس پرنسپل اور صدر شعبہ ریاضی اور گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ریاضیات عطاء محمد آج صبح قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا 76 برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کرکے 2009 میں گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے ریٹائر ہوئے مرحوم ایک شریف النفس خاموش طبع اور محنتی انسان تھے ان کی نماز جنازہ آج رات بعد نماز عشاء ان کی رہائش گاہ 659 نطام بلاک بالقابل گلشن اقبال پارک علامہ اقبال ٹاؤن پر ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین
گوجرانوالہ ۔۔ فقیر محمد فقیر کالج پیپلز کالونی گوجرانولہ کے پروفیسر جلیل بٹ کے والد بزرگوار انتقال کر گئے
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج فار بوائز پیپلز کالونی گوجرانولہ کے اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوست جناب محمد جلیل بٹ کے والد گرامی خواجہ محمد جمیل آج صبع قضاء الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ آج ساڑھے پانچ بجے نوشہرہ روڈ بڑے قبرستان میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی مرحوم کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پروفیسر جلیل بٹ کو صبر جمیل عطا فرمائے
