2025 HED News Latest News

جنوبی پنجاب کے مختلف کالجز میں اٹھارہ نئے پرنسپل تعینات کر دئیے گئے

بہاولپور ڈویژن کے کالجز میں کل آٹھ پرنسپلز کی تعیناتی کے آرڈرز کیے گئے جن میں پانچ مرد اور تین خواتین ،ملتان ڈویژن میں پرنسپلز کی تعیناتی کے آرڈرز کیے گئے جن میں ایک مرد اور پانچ خواتین پر نسپلز شامل ہیں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کل چار نئے پرنسپلز کی تعیناتی کے احکامات کیے گئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون کو پرنسپلز تعینات کیا گیا

تعینات ہونے والے تمام خواتین و حضرات پر نسپلز کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کی کامیابی کے لیے دعا

لاہور ( خبر نگار) آج محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان ،پہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں اٹھارہ مستقل پرنسپل تعینات کرنے کے آرڈرز جاری کیے گئے ان میں بہاولپور ڈویژن کے کالجز میں کل آٹھ مستقل پرنسپل تعینات کیے گئے جن میں پانچ مرد اور تین خواتین ، ملتان ڈویژن میں کل چھ جن میں پانچ خواتین اور ایک مرد ،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کل چار جن میں تین مرد اور ایک خاتون پرنسپل شامل ہیں کو تعینات کرکے آرڈرز جاری کر دئیے گئے آرڈرز کے جاری ہونے میں تاخیر اس لیے ہوئی کہ ان کی تعیناتی میں منظوری تو ہوچکی تھی اور آرڈرز جاری ہونے کو تیار تھے مگر عین اسی وقت پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر رکھی تھی جوں ہی انتحابات کا مرحلہ کل 23 نومبر کو مکمل ہوا یہ التوا میں پڑے آرڈرز کو آج جاری کر دیا گیا اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے تمام پرنسپلز تعینات ہونے والے خواتین و حضرات کو مبارک باد پیش کی گئی اور ساتھ ہی یہ دعا بھی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب و کامران فرمائے اور ان کی تعیناتی استاتذہ برادری کے لیے نیک شگون ثابت ہو

MULTAN DIVISION

BAHAWALPUR DIVISION

DERA GHAZI KHAN DIVISION

Related posts

جار ستمبر کو ہونے والے ڈائریکٹرز کی سلیکشن نامنظور۔نئے پینلز بنائے جائیں نواسی روز کیلیے ایڈیشنل چارج دے دیا گیا

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرنسپل کے لیے اہلیت کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

نو اور دس مئی کو تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی

Ittehad

Leave a Comment