دھرنے میں موجود سرکاری ملازمین ڈٹے ہوئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے مذاکرات کروا دئیے جائیں گے آپ دھرنا چھوڑ دیں آگیگا قیادت کے انکار پر وہ منفی ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں واٹر کینن لا کر ان کے سروں پر کھڑی کر دی اور ڈنڈا فورس میں اضافہ کر دیا ہے اور موقع و حکم کے انتظار میں تیار کھڑی ہے
ڈاکٹر شیر محمد گوندل اور ڈاکٹر خورشید اعظم نے وڈیو میسج میں لاہور والوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ ہم دور دراز سے سفر کر کے ا گئے ہیں آپ بھی وقت نکال کے تشریف لے ائیں
اگر دھرنے والوں کو آپریشن سے بچانا چاہتے ہو تو رات گہری ہونے اسے قبل دھرنے والی جگہ شرکا کی تعداد بڑھا دو
لاہور( شفیق بٹ) صبح کے وقت دھرنے میں شرکاء کی تعداد سکڑ کر سیکڑوں میں ہو چکی ہے انتظامیہ کی جانب سے پیغام ملا ہے کہ دھرنا ختم کر دیں اعلی سے ملاقات کروا دیں گے مگر اس مرتبہ آگیگا قیادت کسی جھانسے میں آنے کو تیار نہیں انہوں نے جواباً کہہ دیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری لیول سے نیچے کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی دوسری جانب سے شرکا کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے واٹر کینن لا کر ان کے اوپر کھڑی کر دی ہیں اور نفری بڑھا دی گئی ہے اور بطاہر آپریشن کی تیاری ہے اگر آپ اپنی قیادت اور شرکا کو اس ممکنہ آپریشن سے بچانا چاہتے ہیں تو دھرنے میں پہنچ جائیں برھتی تعداد انتظامیہ کو ان کے عزائم سے باز رکھ سکتی ہے
