2025 General Notifications Latest News

سموگ کی بنا پر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے پونے نو سے قبل نہیں کھولے جائیں گے

محکمہ تحفظ ماحول،، ای پی اے ،، کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کے لیے بہت سی پابندیاں اور ہدایات جاری کی گئی ہیں ایک بڑا سخت حکم سکولز اور کالجز کی انتظامیہ کے لیے ہے جس کے مطابق یہ ادارے صبح آٹھ بجکر پنتالیس منٹ سے پہلے نہیں کھولے جا سکیں گے یہ حکم خاص طور پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ہے جو حکومت کی ہدایات کی کبھی پروا نہیں کرتے یہ وارننگ ان کے لیے ہے کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ اور دوسری مرتبہ چھ لاکھ سے دس لاکھ تک جرمانہ ہوگا

لاہور ( نمائندہ خصوصی) محکمہ تحفظ ماحول ( انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ) نے عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں جن میں سب سے زیادہ بچوں کی صحت کا تحفظ سر فہرست ہے کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سرکاری ہوں یا پرائیویٹ تعلیمی ادارے پونے نو بجے صبح سے پہلے نہیں کھولے جائیں گے اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کرئے گا تو پہلی مرتبہ ایک سے پانچ لاکھ جبکہ دوسری مرتبہ اس حرکت کے مرتکب ادادے کی انتظامیہ کو چھ سے دس لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے اگر انہیں خلاف ورزی نظر آئے تو آی پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر اطلاع دیں

Related posts

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کوپس گروپ کی کامیابی ۔ڈاکٹر امجد مگسی صدر منتخب

Ittehad

اساتذہ کا دھرنا اور میڈیا کوریج

Ittehad

ترقی پانے والی 77 خواتین پروفیسرز کے پوسٹنگ آرڈرز جاری ہوگئے 

Ittehad

Leave a Comment