2025 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تیس اکتوبر سے خود کار پیپر لیس سسٹم کا نفاذ ہو جائے گا

کاغذوں پر مبنی فائلز ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر نہیں کریں گی یہ سارا کام ان لائین خود کار نظام سے انجام پائے گا

نئے خود کار سسٹم سے دفتری معاملات کی کارکردگی میں شفافیت اور مستعدی ا جائے گی یوں دو روز بعد دفاتر میں پیپر لیس ماحول نظر آئے گا ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور ان کے ساتھ منسلک عملے کو متعلقہ لاگ ان اور پاس ورڈ مہیا کر دئیے گئے ہیں اور تاریخ مقررہ سے فائل دستی ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتی نظر نہیں آئے گی

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے آفیس سے ایک خط ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے نام جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذوں اور پیپر فائلز کا کل آخری دن ہوگا پرسوں تیس اکتوبر 2025 سے پیپر لیس نظام اپنا کام شروع کر دے گا سسٹم جس کا نام ای- ایف او اے ایس کا نام دیا گیا ہے کے تحت دفاتر چلائے جائیں گے سارا دفتری عمل کمپوٹرائز اور خود کار ہوگا فایل اور کاغذات یکسر ختم کر کے یہ نیا سسٹم لایا جا رہا اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کارکردگی بہتر ہوگی شفاف اور تیز رفتار ہو جائے گی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ڈی پی آئی آفیس سمیت ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ان سے منسلک عملے کو تمام متعلقہ لاگ ان اور پاس ورڈ مہیا کر دئیے گئے ہیں

Related posts

پرنسپل عیسی خیل کیس میں عدالت کا حکم امتناعی

Ittehad

آدھے عہدوں پر نامزدگیوں والا پینل بھی الیکشن دوڑ میں شامل کر لیا جائے

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں تبادلوں پر 31 مارچ تک پابندی عائد

Ittehad

Leave a Comment