ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے بدنام زمانہ وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان کو فارغ کرنے اور ڈاکٹر زبیر اقبال جیسے صاحب بصیرت ماہر تعلیم کو وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر خوشی کا سماں ۔۔سب نے خوش امدید کہا
ملتان ( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب کے ایما پر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ دنوں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ایمرسن کالج ملتان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کا تقریبا دو ماہ قبل دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور اس عہدے کا عارضی چارج بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایک قابل ،بصیرت اور ماہر تعلیم اور بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کے سپرد کر دیا گیا ہے ڈاکٹر زبیر اقبال کے بطور وائس چانسلر عہدے کا چارج سنبھالنے پر اکیڈمک سٹاف اور غیر تدریسی عملے نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں خوش آمدید کہا ہے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان پر اخلاقی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جس پر انہوں نے 21 اگست 2025 کواستعفیٰ دے دیا اس کی منظوری میں تقریبآ دو ماہ کا وقت لگ گیا

