2025 General Notifications Latest News

پیشن میں بھی پانچ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

دو دسمبر دو ہزار چوبیس کو جاری ہونے والے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لیٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس لیٹر کے حوالے سے پینشنرز کو ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا پچاس فیصد ملنا تھا جب انہیں دس فیصد ملا تو ان کے حصے پانچ فیصد ایا

لاہور(نامہ نگار) محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پیشن میں پانچ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اس جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ دو دسمبر کو محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں یہ اصول وضع کر دیا گیا تھا کہ جتنا اضافہ حاضر سروس سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس میں کیا جائے گا اس کا نصف پینشنرز کی پینشن میں اضافہ کیا جائے گا کیونکہ اس مرتبہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے پیشن میں اس کا نصف یعنی پانچ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے اتنے کم اضافے سے پینشنرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن سوائے کرنے کے کر بھی کچھ نہیں سکتے یہ بوڑھے،ہیمار اور لاچار احتجاج بھی نہیں کر سکتے اور سوسائٹی کے دیگر طبقات کی جانب سے بھی کچھ کہا نہیں جا رہا ممبران اسمبلی اور ٹیلی ویژن اینکر کی زبان بنداور صحافی کا قلم یہاں ساکت ہے

Related posts

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مفت طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں

Ittehad

ترقی پانے والی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پوسٹنگ آرڈرز  ابھی جاری نہیں ہوئے  جوائنگ کیلیے پریشان نہ ہوں

Ittehad

گیارہ مارچ بروز ہفتہ لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی

Ittehad

Leave a Comment