2025 HED News Latest News

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی کے لیے پری پی ایس بی اجلاس سترہ جون کو ہوگا

یہ پری ایس بی اجلاس 17 جون کو ساڑھے دس بجے سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں منعقد ہوگا تمام متعلقہ سیکریٹریز کو دی جا چکی ہے

سنیارٹی نمبر ایک تا 238 تک کی ان خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ابتدائی سیکروٹنی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گذشتہ ہفتے مسلسل دن تک جاری.رہی میں کی جا چکی ہے

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز رواں ہفتے مکمل کر کے رواں ہفتے کسی روز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بجھوا دئیے گئے ہیں

لاہور (نامہ نگار ) ایک عرصہ سے ترقی کی منتظر خواتین اسسٹنٹ پروفیسر جن کے کیسز دو مرتبہ واپس آئے اب تیسری مرتبہ بجھوانے گئے ہیں اس مرتبہ پہلے یہ کیسز ایک تا 215 تک تھے پندرہ سیٹیں اور خالی ہو جانے کے باعث اب اس مرتبہ ایک تا 238 سنیارٹی نمبرز تک کے کیسز بھجوائے گئے ہیں گزشتہ ہفتے ان کیسز کی ابتدائی سیکروٹنی کی۔گئی جو تین دن جاری رہی اپنی جانب سے تسلی کر لینے کے بعد اب یہ کیسز پی ایس بی ون میں پیش کرنے کے لیے سیکرٹری سروسز کے سپرد کر دئیے گئے ہیں اور اس کی پری پی ایس بی ون کل مورخہ سترہ جون کو کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے یہ پری پی ایس بی ون کا اجلاس سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کمرے میں صبح ساڑھے دس بجے ہوگی اس ضمن میں متعلقہ تمام سیکرٹریز کو مطلع کر دیا گیا ہے البتہ گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے لیے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز تاحال سیکریٹریٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہیں پہنچائے جا سکے اس کے لیے دو تین مزید دن درکار ہوں گے

Related posts

اخبار غم ۔۔انتقال پر ملال۔ صدمات ۔۔اظہار تعزیت 

Ittehad

تین سو بارہ مرد لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا گئے نوٹیفیکیشن جاری 

Ittehad

 جھنگ ۔۔صدر شعبہ زوالوجی پروفیسر محمد یسین  عامر انتقال کرگئے 

Ittehad

Leave a Comment