اسسٹنٹ پروفیسر خواتین سنیارٹی نمبر ایک تا 215کو ترقی کے کیسز دوبارہ بجھوانے کے لیے یہ درکار ہونگی دیگر دستاویزات کے ہمراہ پندرہ اپریل 2015 تک یہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر پہنچ جانا چاہیں ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت
مزید کیسز سنیارٹی نمبر 216 تا 250 تیاری کے لیے بھجوائے جائیں ہمراہ بجھوانے کے لیے دستاویزات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی پرانے کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے 2024 کی رپورٹ کے ساتھ نیا کوالیفیکیشن چارٹ, تارہ نو انکوائری ,نو ڈیمانڈ ،نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ ،نو پنشمنٹ سرٹیفکیٹ اور تین سال کے رزلٹس اتنا ضروری ہیں
لاہور (خبر نگار )ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنفیڈنشل عمر ریاض نے ڈی پی آئی کالجز کی ہدایت پر ایک چھٹی تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کے نام تحریر کی ہے جس میں دو طرح کی دستاویزات 15 اپریل 2025 تک ان کے دفتر پہنچانے کا کہا گیا ہے اول خواتین اسسٹنٹ پروفیسر ز سنیارٹی نمبر ایک تا 215 جن کے کیسز اکتیس مارچ 2025 تک صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو تک نہیں پہنچائے جا سکے اور ان کی 2024 کی سالانہ خفیہ رپورٹ ڈیو ہو گئی ہے ان کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے مذکورہ بالا رپورٹ کے علاؤہ نیا کوانٹیفیکیش چارٹ نیا نو انکوائری ،نو ڈیمانڈ ،نو آڈٹ پیرا ،نو پنشمنٹ اور 2022 ،2023 اور 2024 کے متعلقہ استاد کے بورڈ/ یونیورسٹی رزلٹس بمقابلہ بورڈ/یونیورسٹی کے رزلٹس کے چارٹ بنا کر جلد ازجلد بھجوائیں جس کے لیے پندرہ اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ ان کیسز کو پھر سے بجھوایا جا سکے دوم دوسری بات جو ساتھ کی گئی ہے کہ ایڈوانس تیاری کی خاطر 216 تا 250 سنیارٹی نمبرز تک کے کیسز مکمل کر کے بجھیں خط میں وہ کاغذات جو ان کے ساتھ ہونا ضروری ہیں کی فہرست دی گئی ہے متاثرہ خواتین بھی دلچسپی لیکر اپنے کیسز مکمل کروائیں
