2025 Latest News Obituary

لیہ ۔۔انگریزی ادب کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر شبیر نیر گذشتہ دنوں انتقال کر گئے


گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے سابق سربراہ پروفیسر(ر) شبیر نیر صاحب گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ آپ نے ذکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے انگلش کرنے کے بعد 1981 میں گورنمنٹ کالج بہاولنگر سے بطور لیکچرر انگلش ملازمت کا آغاز کیا تھا۔مئی 1982 میں ان کا تبادلہ گورنمنٹ کالج لیہ ہوگیا جہاں سے انہوں نے خود بھی گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی۔اور پھر 2018 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی کالج میں اپنی خدمات انجام دیتے رھے۔ ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل 2017 میں وہ گریڈ 20 میں پروفیسر کے عہدے پر پروموٹ ہوئے تھے۔ان کا کالج کے تجربہ کار اور مقبول ترین اساتذہ میں شمار ہوتا تھا۔ پاکستان کے معروف اینکر پرسن روف کلاسرا بھی گریجویشن تک ان کے سٹوڈنٹ رھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اگلی منزلیں آسان کرے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

Related posts

بہاولپور ڈویژن میں سولہ مرد و خواتین پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے نوٹیفکیشن جاری ہوگئے

Ittehad

میٹرک کے امتحان میں فرائض انجام دینے والے کالج اساتذہ ان ڈیوٹی تصور ہونگے

Ittehad

دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول میں کتاب میلہ بھی لگایا جائے گا

Ittehad

Leave a Comment