2025 HED News Latest News

عالی مرتبت شخصیات کے رو برو پیش نہ ہونے پر پرنسپل سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کو عہدے سے ہٹا دیا

پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد انصاری سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو زبانی مطلعِ کر چکے تھے کہ ان کی سگی بھتیجی امتحان دے رہی ہے اور بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق وہ کوئی بورڈ ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکتے انہوں نے یہ ڈیوٹی چیرمین ریاضی پروفیسر عبد الرحمن کے سپرد کر کے بورڈ اتھارٹی کو بھی اطلاع دے دی تھی

ان کے عہدے کا چارج ڈائریکٹر گوجرانولہ امان اللہ راٹھور کے سپرد کر دیا گیا حالانکہ وہاں دس سے زائد گریڈ بیس اور ایک گریڈ اکییس کے پروفیسر صاحبان موجود تھے

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد انصاری کو ان کے عہدے سے ہٹا کر چارج ڈائریکٹر گوجرانولہ امان اللہ راٹھور کے سپرد کر دیا گیا ڈاکٹر نذیر احمد انصاری کا قصور یہ تھا کہ وہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نوید فرخ کی گوجرانولہ آمد پر دن کے ساڑھے تین بجے موجود نہ تھے اور ریذیڈنٹ انسپکٹر کی ڈیوٹی پروفیسر عبد الرحمن انجام دے رہے تھے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد کے بقول وہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو اس سے قبل اطلاع دے چکے تھے کہ ان کی سگی بھتیجی امتحان دے رہی ہے اور وہ بورڈ کے قواعد وضوابط کے مطابق کوئی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتے وزیر موصوف اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن امتحانی مراکز کےاچانک دورے پر گورنمنٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ پہنچے تو پرنسپل کی پروفیسر عبد الرحمن چیرمین ریاضی ڈیپارٹمنٹ ان کی چگہ بطور ریذیڈنٹ انسپکٹر فرائض سر انجام دے رہے تھے وہاں جو زبان سیکرٹری ایجوکیشن وزیر تعلیم نے پروفیسر عبد الرحمن اور ڈاکٹر نذیر احمد کے لیے استعمال کی وہ کسی طور بھی کسی پڑھے لکھے کی کسی اعلی تعلیم یافتہ کے لیے ہو ہی نہیں سکتی

Related posts

فارم 45 پر اعتماد ۔۔ پولنگ سٹاف پر اعتماد ۔۔ اساتذہ برادری پر اعتماد۔ ۔۔ داد و تحسین کی مستحق

Ittehad

آٹھ اور نو ستمبر کو ہر ڈویثرن میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی ٹریننگ ورکشاپس

Ittehad

دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول میں کتاب میلہ بھی لگایا جائے گا

Ittehad

Leave a Comment