میٹینگ نوٹس کے مطابق یہ 14 فروری 2025 کو دوپہر ڈھائی بجے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے دفتر میں ہوگی جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے علاؤہ دیگر سات صوبائی محکموں کے سیکرٹری صاحبان شریک ہونگے
ایجنڈے کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جنرل کیڈر کے 107 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورکامرس سائیڈ کے 22 چیف انسٹرکٹرز کے کیسز پیش ہونگے
سیکروٹنی کے بعد ان میں ممکنہ کمیوں خامیوں کو دور کروا کے پی ایس بی ون کی تاریخ لی جائے گی جہاں ان ترقی دئیے جانے کا فیصلہ ہوگا
لاہور (خبر نگار) کل گیارہ فروری 2025 کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے میٹنگ نوٹس کے مطابق ترقی کے کیسز کی سیکروٹنی کمیٹی کی ایک میٹنگ زیر صدارت سیکرٹری سروسز چودہ فروری 2025 بعد دوپہر ڈھائی بجے ان ہی کے دفتر میں ہوگی جس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کے علاؤہ دیگر سات اور محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی شریک ہو نگے ایجنڈا نکات کے مطابق دیگر سات محکموں کے گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے کیسز اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور کامرس ونگ کے بائیس کیسز سیکروٹنی کے لیے پیش ہونگے یاد رہے کہ 21 نومبر 2024 کو مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کے سنیارٹی نمبر 348 تا 400 ڈی پی آئی آفیس بھجوائے گئے تھے دیگر مراحل طے کرتے ہوئے اب پری پی ایس بی تک پہنچنے ہیں یہاں آج کو چیک کیا جائے اور ان میں کمیوں خامیوں بارے محکمہ کو اطلاع دی جائے گی اس مرحلے کی تکمیل پر صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ان کیسز بارے فیصلے کیے جائیں گے

