2025 Latest News Press Releases

آگیگا کے پلیٹ فارم سے سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز ریلی

دس ہزار سرکاری ملازمین کا ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک ایک میل لمبا جلوس

پنجاب کے طول و عرض سے دو ہزار سے زائد کالج اساتذہ کی شرکت خواتین کی تعداد کے لحاظ سے آگیگا میں پہلے نمبر پر تقریباً پانچ سو چوالیس اساتذہ جلوس میں پیدل مارچ کرتی ہوئی چیرنگ کراس پہنچیں اور آخر تک وہاں موجود رہیں فیصل آباد . جھنگ ۔سرگودھا ۔گجرات ،ملتان گوجرانولہ اور لاہور سے خواتین کی بڑی تعداد شریک

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) آج آگیگا پاکستان کے فیصلے کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کےکم وبیش دس ہزار سرکاری ملازمین نے شرکت کی اتنی بڑی ریلی کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی شمولیت کرنے والوں میں ایپکا ، پیپلا ۔گرینڈ ٹیچررز الائنس ۔محکمہ صحت ۔محکمہ زراعت اور دیگر صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین شامل ہیں ہجوم میں پیپلا کے ممبر کالج اساتذہ آج کے شو میں نمایاں تھے پنجاب کے سبھی اضلاع سے کالج اساتذہ احتجاج میں شرکت کے لیے آئے تھے جلوس کا سائز ملاحظہ فرمانے کے لیے ذیل کی وڈیوز اور تصاویر حاضر خدمت ہیں

Related posts

خود مختار ادارے قرار دیکر جامعات کے ملازمین کو سپیشل الاونس سے محروم کرنا ناانصافی ہے احتجاج کریں گے ڈاکٹر احتشام

Ittehad

حکومت نے بچوں کے لیے ایس او پیزبنا دیے عمل کتنا ہوگا حساب نہیں رکھا

Ittehad

بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی سپریم کورٹ نے کوٹہ سات فیصد کر دیا

Ittehad

Leave a Comment