خواتین رہنماؤں پیپلا و اتحاد اساتذہ ڈاکٹر ارم خان ، سعدیہ عالم ،امینہ سعدیہ۔فرزانہ جبین ، شگفتہ رانا، عمرانہ نیاز،سعدیہ علوی اور خزینہ الماس کی جانب سے ترقی پانے والی خواتین پروفیسرز کو مبارک باد
لاہور (پریس ریلیز ) 20 جنوری 2025 صوبائی سلیکشن بورڈ ون نے سنیارٹی نمبر 151تک کی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی اس خبر نے اساتذہ برادری میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی مرکزی صدر پیپلا پروفیسر محترمہ فائزہ رعنا ،نائب صدر مرکز ڈاکٹر ارم خان ،جنرل سیکرٹری پیپلا گوجرانولہ ڈویژن محترمہ سعدیہ عالم ۔جنرل سیکرٹری پیپلا لاہور ڈویژن محترمہ امینہ سعدیہ ،نائب صدر فیصل آباد ڈویژن محترمہ شگفتہ رانا ،نائب صدر پیپلا لاہور ڈویژن محترمہ فرزانہ جبین اور ایڈیشنل سیکرٹری پیپلا عمرانہ نیاز ۔مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ محترمہ سعدیہ علوی اور محترمہ خزینہ الماس نے گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی پانے والی تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے