وفاق نے جوبیس ماہ کی اوسط تنخواہ کو پینشن کی بنیاد بنایا جبکہ پنجاب حکومت نے چھتیس ماہ کی اوسط پے کو بنیاد بنایا
پینشن کیلکولیشن میں وفاقی حکومت نے پنجاب کی نسبت ہتھ ہولا رکھا وفاق کا نوٹیفکیشن
اسلام اباد( نمائندہ خصوصی ) آج وفاقی حکومت کے محکمہ خزانہ نے ریٹائرمنٹ پر پینشن کیلکولیشن کے طریقہ کار میں پنجاب حکومت کی نسبت ہتھ ہولا رکھا آج جاری ہونے والے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازم کی آخری چوبیس ماہ کی تنخواہ کی اوسط کو پینشن کیلکولیشن کے لیے استعمال کیا جائے جبکہ پنجاب حکومت اس سے پہلے تین سال یا چھتیس ماہ کی اوسط تنخواہ کی اوسط کو بنیاد بنا کر پینشن کیلکولیشن کے لیے استعمال کرنے کا نوٹیفکیشن کر چکی ہے یوں ملازم کشی میں پنجاب حکومت بڑی قاتلہ ثابت ہؤئی ہے