2024 Latest News Press Releases

پنشن و انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کے خلاف پنجاب کے سرکاری ملازمین سر آپا احتجاج

لاہور سول سیکرٹریٹ ،سرگودھا ،ملتان ،لیہ۔ڈیرہ غازی خان ، خان پور اور سیالکوٹ میں حکومت ظالمانہ رولز کے خلاف نعرہ بازی اور تمام نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی)لیو انکیشمنٹ ۔پنشن رولز اور رول سترہ اے رولز میں تبدیلی کر کے ملازمین کے خلاف بنا کر نوٹیفکیشن جاری کرنے پر سرکاری ملازمین میں غم وغصہ پایا جاتا ہے سرکاری ملازمین نے اس کے خلاف اکٹھے ہوکر حکومت پنجاب سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے سولہ دسمبر کو تمام سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے مل کر احتجاجی شیڈول ترتیب دیا ہے ان میں سیکریٹریٹ کی تمام یونینز پر مشتمل کوآرڈینیش کونسل پنجاب کے تعلیمی اداروں کی باڈی گرینڈ ٹیچرز الائنس اور پیپلا سمیت آگیگا میں شامل دیگر تنظیمیں شامل ہیں اس شیڈول کے مطابق آج پہلا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا لاہور کے سول سیکرٹریٹ میں بھر پور احتجاج کیا گیا سیکریٹریٹ کے اندر اور باہر دونوں جانب احتجاج ہو رہا تھا گیٹ بند تھے اندر سیکریٹریٹ کے ملازمین اندر احتجاج کر رہے تھے اور باہر آگیگا کی دوسری تنظیموں کے ملازمین احتجاج کررہے تھے پیپلا ا، اپیکا اور سکول ٹیچررز نے پنجاب کے دوسرے شہروں میں احتجاج ریکارڈ کروایا جن میں ملتان،سرگودھا ،لیہ۔ڈیرہ غازی خان سمندری اور خان پور خاص طور پر قابل ذکر ہیں

Related posts

ایم کیٹ/ای کیٹ کی تیاری کروانے والے اساتذہ کو تاحال اعزازیہ نہیں ملا ۔اخر کیوں

Ittehad

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے اتحاد اساتذہ پاکستان یونٹ کی تنظیم نو۔۔اکرم عتیق صدر اور اکرام غنی جنرل سیکرٹری منتخب

Ittehad

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وزیر اعلیٰ نے بلوا لیا ۔پی۔ایس بی ملتوی 

Ittehad

Leave a Comment