2024 Latest News Obituary

ماہر معاشیات پروفیسر اشتیاق احمد انتقال کر گئے

ان کی عمر تقریبا 65 برس تھی وہ 21 ۔جون 1960 کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے شیخوپورہ سے ہی بطور لیکچرر معاشیات سرکاری ملازمت کی شروعات کی

وہ ایک عرصہ گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ معاشیات میں درس وتدریس کے سر انجام دیتے رہے پھر گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز ا۔گئے اور وہاں سے مدت ملازمت مکمل کر کے 14 اپریل 2019 کو ریٹائر ہوئے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی۔، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کے شعبہ معاشیات کے سابق استاد پروفیسر اشتیاق احمد سات دسمبر 2024 بروز ہفتہ اللہ کی۔رحمث میں چلے گئے مرحوم اشتیاق احمد کی عمر تقریبا 65 برس تھی وہ اکیس جون 1960 کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد 1987 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے لیکچرر بھرتی ہوئے کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج شیخوپورہ میں تدریسی خدمات سر۔انجام دینے کے بعد ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ کالج لاہور چلے آئے پھر ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوئے تو انہیں اسلامیہ کالج سول لائنز تعینات کیا گیا جہاں وہ 14 اپریل 2019 تک درس و تدریس کی خدمات سر انجام دیتے رہے وہ۔فشار خون و دل کے مریض تو تھے ہی سارے جہان کی طرح کرونا کے مرض نے ان لیا اور ایک عرصہ ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے مگر بلآخر اس نامراد مرض کو شکست دینے میں کامیاب رہے مگر اب مرض دل نے ان کو ہم سے چھین لے گئی لاہور میں یہ جے ٹو بلاک جوہر ٹاؤن میں مقیم تھے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی میت کو پھر شیخوپورہ لے جایا گیا اور آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا اللہ ان کی مغفرت فرمائے

Related posts

آئندہ تعلیمی سال بائیس تئیس سے ایسوسی ڈگری کے داخلے سمسٹر سسٹم کے تحت ہونگے

Ittehad

لیہ۔ پروفیسر طارق مومن کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں شاندار ،تقریب پذیرائی ،

Ittehad

ضلع لاہور میں جنرل الیکشن کی ٹریننگ کرنے والوں کے لیے اعزازیہ دینے کا شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment