جہاں آسامیاں موجود نہیں وہاں اسسٹنٹ پروفیسرز کی بارہ سیٹوں کی کنورشن ہوگی باقی اٹھتالیس کو دستیاب آسامیوں پر پوسٹ کیا جائے گا سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجیوا دی گئی
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی پانے کے۔بعد جن ساٹھ مرد لیکچررز کے پوسٹنگ ارڈرز جاری نہیں ہوئے تھے ان میں سے بارہ ایسے تھے جن کی آسامیاں دستیاب نہیں تھیں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسرے ڈسپلنز کی آسامیاں ان کے سبجیکٹ میں کنورٹ کر دی جائیں گی باقی کی اٹھتالیس لیکچررز کو خالی دستیاب آسامیوں پر پوسٹ کیا جائے گا منظوری کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بجھوا دی گئی اس کی منظوری کے بعد پوسٹنگ ارڈرز جاری کر دئیے جائیں گے. یاد رہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں مردانہ کالجوں میں سیٹوں پر غلط پوسٹنگ/ ٹرانسفرز کے باعث مردانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے سیٹیں کم رہ گئیں اور پرموٹ ہونے والے لیکچررز کو ڈسلولیٹ ہونا پڑا پیپلا نے احتجاج بھی کیا انفرادی حثیت میں کچھ ساتھیوں نے ان حکومتی اقدامات کو چیلنج بھی کیا مگر موجودہ حکومت احتجاجوں کو بزوم طاقت بل ڈ وز کرنے پر ادھار کھائے بیٹھی ہے