2024 Latest News Obituary

گورنمنٹ گریجویٹ کالج واپڈا ٹاؤن لاہور کی سابق پرنسپل پروفیسر ریحانہ روبی انتقال کرگئیں

ان کی عمر تقریبا تقریباً ساٹھ برس ایک ماہ تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کرکے اٹھائیس اکتوبر 2024 کو ریٹائر ہوئیں تھیں جگر کے سرطان میں مبتلا تھیں بظاہر ٹھیک لگتی تھیں

لاہور(نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین واپڈا ٹاؤن لاہور کی سابق پرنسپل اور پروفیسر آف ایجوکیشن محترمہ ریحانہ روبی کل 30 نومبر 2024 بروز ہفتہ اللہ کے حضور پیش ہوگئیں مرحومہ کی عمر 60 سال ایک ماہ تھی اور وہ اسی سال اٹھائیس نومبر 2024 کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئیں تھیں انہیں ہیپاٹائٹس کا عارضہ تھیں جس نے جگر کے کینسر کی صورت اختیار کر لی اس سلسلے میں وہ کیمو تھراپی کروا رہی تھیں مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے تھے کیونکہ وہ کالج کی تمام اسائنمنٹ نباتی نظر آتی تھی اور بظاہر تندرست لگتی تھیں ابھی کوئی بتیس روز قبل جب سٹاف ممبران نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک شاندار الوداعیہ تقریب منعقد کی تو وہ اس میں شریک ہوئیں اور کسی کو احساس تک نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی مہلک مرض کا شکار ہیں اور چند ہی روز کی مہمان ہیں ان کی موت نے ہر کسی کو حیرت زدہ کر دیا سابقہ کولیگز ان کے آخری دیدار کو گئے تو ہر کسی کی آنکھ اشکبار تھی محترمہ ریحانہ روبی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بطور لیکچرر ایجوکیشن چھبیس فروری 1989 کو جوائن کیا ترقی پاکر پندرہ ستمبر 1998 کو اسسٹنٹ پروفیسر بنیں اور تیس مئی 2012 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور چودہ ستمبر 2020 کو انہیں پروفیسر آف ایجوکیشن کے عہدے پر پرموٹ کر دیا گیا گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور سے ٹرانسفر ہوکر گورنمنٹ گریجویٹ کالج واپڈا ٹاؤن لاہور ا گئیں جب وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں

سینئر نائب صدر پیپلا محترمہ فرزانہ جبین کے ساتھ اچھے وقت میں دوران ملازمت

کولیگز کے ساتھ دوران ملازمت

Related posts

نامور سرائیکی شاعر ۔ ماہر تعلیم پروفیسر عابد عمیق وفات پا گئے

Ittehad

  بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔سپشل الاونس بائیس کا کوڈ جاری ۔ائندہ ماہ بقایا جات سمیت مل جائے گا

Ittehad

اتحاداساتذہ کے بانی رکن رانا اختر حسین انتقال کرگئے،کرونا میں مبتلا تھے

Ittehad

Leave a Comment