انہوں نے زوالوجی کے مضمون میں مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں بے شمار طالبات ان سے فیضیاب ہوئیں ان کی سرپرستی میں طالبات نے ایم ایس سی، ایم فل اور ڈاکٹریٹ کے مقالہ جات لکھ کر ڈگریاں حاصل کیں
راولپنڈی ( خرم داد کی رپورٹ ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی شعبہ زوالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ نگہت مدت ملازمت کی تکمیل پر 26 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوگئیں انہوں نے 11 فروری 1987 کو بطور اہڈہاک لیکچرر گوجرانولہ سے سرکاری ملازمت کا آغاز کیا یکم فروری1995کو مستقل ہوئیں اکتیس اکتوبر 2013 میں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دی گئیں دوسری ترقی میں خاصی تاخیر ہوگی اور یہ اکیس اکتوبر 2022 کو اور اس کے نتیجے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف زوالوجی بنا دی گئیں تدریسی سفر کا آغاز بطور لیکچرر زوالوجی گوجرانولہ سے ہوا پھر لاہور تبادلہ ہوگیا اور وہاں گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی تعینات ہوئیں 2001 میں ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ کالج برائے خواتین مری روڑ چلی آئیں پھر گورنمنٹ کالج سکستھ روڈ راولپنڈی والوں نے ان کی خدمات طلب کر لیں یہ ادارہ پھر یونیورسٹی بن گیا جہاں انہیں اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ایم ایس سی ایم فل اورپی ایچ ڈی کی طالبات نے ان سے فیض پایا جب یونیورسٹی میں کام کرنے والے گورنمنٹ کیڈر کے ملازمین واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ جائیں گے تو ریپیٹریشن کے نتیجے میں ان کی پوسٹنگ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی ہوگئی وہاں ان کا قیام اگرچہ بہت مختصر ہے مگر انہوں نے اپنی حسن اخلاق ۔خوش گفتاری اور انسان دوست و شگفتہ مزاج کے سبب سٹاف میں ہر دل عزیز شخصیت بن گئیں ان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں پھولوں اور تخاطب دئیے گئے اور خوبصورت دعائیہ کلمات کے ساتھ رخصت کیا گیا