فیصلہ امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کرنا پڑا ۔پنجاب یونیورسٹی کے سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانات ہو رہے تھے انہیں ایک ہفتے کے آگے کیا گیا ہے
تاجروں اور سیاسی جماعتوں کی ہڑتال کی بنا پر بلوچستان کے تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے
لاہور ,نمائندہ خصوصی ،، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی اور معتصلہ شہرمیں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج مورخہ 25 نومبر 2024 بروز سومواربند کر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دئیے ہیں اس ضمن میں متعلقہ انتظامیہ نے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں ادھر بلوچستان میں سیاسی جماعتوں اور تاجروں کی ہڑتال کی بنا پر صوبے کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے