2024 HED News Latest News

لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند ۔نوٹیفیکیشن جاری

ان اضلاع میں ہر قسم کی تدریسی سرگرمیاں ان لائن سر انجام پائیں گی پنجاب کے باقی اضلاع میں سال اول تا انٹرمیڈیٹ کلاسز ان لائن کلاسز کے سابقہ حکمنامے کی تاریخ میں بھی چوبیس نومبر تک توسیع کر دی گئی البتہ مری اس سے مستثنیٰ ہوگا

لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب کے تمام اضلاع میں فضائی کوالٹی انڈیکس خطرناک حد سے تجاویز کر گیا ہے ملتان اور لاہور میں یہ انڈیکس بعض مقامات پر دو ہزار کی انتہائی خطرناک حد بھی کراس کر گیا ہے صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگ زیب کے مطابق حکومت پنجاب کے چھ ماہ سے جاری تمام اقدامات نا کام ہوچکے ہیں آج شام ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے نئی صورت حال میں بعض اقدامات کا اعلان کیا جس کے نوٹیفکیشن محکمہ تحفظ ماحولیات اور تعلیم کے بارے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کر دیے ہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے لاہور اور ملتان اضلاع کی حدود میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے (یونیورسٹیز و کالجز) ان کیمپس تمام سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں اسی نوٹیفکیشن میں مری کے علاؤہ پنجاب کے باقی اضلاع میں انٹرمیڈیٹ تک ان لائن کلاسز کا جو نوٹیفکیشن سترہ نومبر تک کے لیے بارہ نومبر کو کیا گیا تھا اس کی تاریخ میں چوبیس نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے

Related posts

مرد لیکچررز کی ترقی کے لیے سنیارٹی نمبر اکیس سو ایک تا پچیس سو اٹھاون تک کیسز مانگ لیے گئے

Ittehad

عید الاضحی کے موقع پر 23 جون کو جون کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ 

Ittehad

انیس سے بیس اور اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والی خواتین کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کیوں؟

Ittehad

Leave a Comment