سکولز انتظامیہ کی درخواست پر کالج اساتذہ کو ٹیسٹ کی نگرانی کی ڈیوٹیاں لگوا دی گئیں گرینڈ ٹیچرز الائنس کی درخواست پر پیپلا کی صدر نے کالج اساتذہ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
مرکزی صدر کے اعلان کے بعد ڈویژنل صدور نے وڈیو پیغامات اور بذریعہ کالز و میسجز اساتذہ کو ڈیوٹیاں دینے سے روک دیا ٹیچرز اور کالج ٹیچرز کے باہمی تعاون سے ٹیسٹ کا انعقاد روک گیا امتحانی خالی پڑے رہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی) ٹرینگ نیڈز اینیلیسس جسے محتصر ٹی این اے کہا جا رہا ہے اج سارے پنجاب میں سکول ٹیچرز کا ٹیسٹ لیا جانا تھا سکولوں کی نج کاری پر گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ہڑتال کر رکھی ہے اس ٹیسٹ کے نگران عملے نے بھی اس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا سکولز ڈیپارٹمنٹ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹیاں لگوا دیں سکولز کی ٹریڈ یونینز نے پیپلا کی مرکزی باڈی کو درخواست کی کہ اگر کالج اساتذہ یہ ڈیوٹی سر انجام نہ دیں تو حکومتی عزائم خاک میں مل سکتے ہیں مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا نے مرکزی ایگزیکٹو کے ساتھ مشاورت کے بعد سکول اساتذہ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کالج اساتذہ کو ڈیوٹی سر انجام نہ دینے کی ہدایت کر دی اس اعلان کے بعد ڈویژنل صدور پیپلا نے راتوں رات اسے کامیاب بنوانے میں بنیادی کردار ادا کیا انہوں نے وڈیو پیغام جاری کیے ٹیلی فون و الیکٹرونک پیغامات کے ذریعے کالج اساتذہ کو درخواست کی کہ وہ یہ ڈیوٹی قبول نہ کریں اس پر من و عن عمل ہوا اور سکولز و کالج اساتذہ کے باہمی تعاون سے حکومت ٹیسٹ کا انعقاد نہ کروا سکی۔سارے پنجاب میں ٹیسٹ سنٹرز خالی پڑے رہے