سب اہل امیدواران جن کا مضمون وہی ہے اصل ڈاکومنٹس دیکھا کر انٹر ویو میں شامل ہو سکتے ہین بشرط کہ انہوں نے اپلائی کر رکھا ہو اور اس جاب کی مطابقت میں کوائف درست ہوں ان کو انٹرویو کی اجازت کیسے ملی ایک دلچسپ کہانی ہے یا تو پی آئی ٹی بی کی ایپ ہی درست نہیں یآ اس کے محکمہ کے ہینڈلرز نااہل اور نکمے ہیں پورٹل صیح کام نہیں کرتا پہلے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کے لیے امیدواران کھپتے رہے پھر ترانسفر کے خواہشمندوں کو دشواریوں کا سامنا رہا یہ لوگ سب کیونکہ سرکاری ملازم تھے یہ کیہ کر چکا کروا گیا ک آپ کو خود کرنا نہیں آتا اور وہ چپ۔ہوگئے مگر اس مرتبہ ایک لاکھ سے زائد پبلک کے لوگ امیدوار تھے ایپ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی شور زیادہ اٹھا پرنسپلز کئی روز پھر کھپے مگر کمزوریوں کا تدارک نہ کیا جا سکا تو حکومت نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کر دیا کہ جو ایک تا تین اور سات کیٹگریز کے امیدوار ویریفائی ہوئے یا نہیں اگر انہوں نے درخواست دی ان کا ڈسپلن درست ہے اوپری شیٹ اور مارکس میچ کرتے ہیں ،ان کا انٹرویو ہوگا
لاہور( نمائندہ خصوصی )محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذمہ داران نے یہ تسلیم کر لیا کہ ان کی بڑی محنت سے بنائی گئی ایپ صحیح کام نہ کر پائی اور باوجود کوششوں کے ڈاکومنٹس ویریفائی نہیں ہو پائے کئی روز تک مختلف افسران نے بے چارے پرنسپلز کو کھپائے رکھا کہ یوں کریں یوں کریں وہ ہدایات پر عمل پیرا رہے مگر رزلٹ کچھ نہیں نکلا تھک ہار کر یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہ تجرباتی سسٹم نا کارہ ہے ذمہ داری PITB پر عائد ہوگی یا نااہل اور نکمے محکمہ کے اہل کار تاحال طے نہیں ہوا ایسے ایسے لطائف سامنے آئے کہ سبجیکٹ کوئی کھولا درخواستیں یا ڈاکومنٹس کسی اور کے ا رہے ہیں دوبارہ کریں پھر کریں صحیع طے کریں رات بیٹھیں پھر کریں مگر نہ ہوا عوامی دباؤ آیا تو پھر عجلت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے اگر درخواست گزار نے صحیح پوسٹ پر اپللائی کیا اور اس کے مطلوبہ کوائف درست ہیں تو اصل ڈاکومنٹس لے کر ویریفائی کروا لیں اور انٹرویو میں شامل ہو جائیں اج سے بغیر رکے یہ پانچ دن بشمول اتوار جاری رکھے جائیں گے پرنسپلز ،وائس پرنسپلز یا سینئر ترین سٹاف اور اس سبجیکٹ کا استاد اراکین انٹرویو کمیٹی ہونگے پرنسپل کے پاس دو اور باقی دونوں اراکین کے پاس ڈیڑھ ڈیڑھ نمبرہوگا انٹرویو کے اہل امیدواران کی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں ہیں اگر نام نہ ہو اور آپ نے درخواست دے رکھی ہو اور اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں تو کالج آفیس سے رابطہ کریں