2024 Latest News Press Releases

نجکاری ،لیو انکیشمنٹ اور۔منفی پینشن ترامیم کے خلاف جی ٹی اے کا مظاہرہ

صبح شروع ہونے والا مظاہرہ شام کو دھرنے کی صورت اختیار کر گیا جو تادم تحریر جاری ہے

گرینڈ ٹیچرز الائنس کے اساتذہ رہنما بشیر وزایچ ،کاشف شہزاد ، رانا لیاقت گیلانی اور اللہ رکھا گجر مظاہرے کی قیادت کر رہے ہیں

اگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی تو مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ واپس چلے جائیں گے اور اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔۔گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں کا اعلامیہ

رات نو بجے تک پر امن دھرنا جاری ہے رات گئے رہنما میٹنگ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )آج طے شدہ پروگرام کے مطابق گرینڈ ٹیچرز الائنس کی زیرقیادت سکولوں کی مختلف تنظیموں نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے ایک بھر پور مظاہرہ کیا جو تادم تحریر جاری ہے اور شام کو دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ہےسکولز میں اساتذہ کو خلاف قانون حاضری چھٹی اور اوقات کار کے قواعد پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر کے اور ڈرا دھمکا کر سکولز میں بند کیا گیا مگر اساتذہ چھٹی ہونے پر سیدھا مظاہرے میں پہنچ گئے اور سینکڑوں کا اجتماع شام کو ہزاروں میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا حکومتی رویے کے ساتھ ساتھ اساتذہ رہنماؤں اور اساتذہ بھی پر عزم نظر آ رہے ہیں اور وہ حکومتی تکبر کو مٹی چٹانے کا تہیہ کیا ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اداروں کی نجکاری کسی بھی طرح قابل قبول نہیں اگر حکومت نے آج بھی ہڈ دھرمی جاری رکھی تو مختلف اضلاع سے آنے والے وفود واپس چلے جائیں گے اور واپس جا کر تمام میں مظاہرے ریلیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں گی اور ڈی نیشنلائزہن کے خاتمے تک جد وجہد جاری رکھی جائے گی مظاہرے کی قیادت گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنما بشیر وڑائچ ۔کاشف شہزاد ،رانا لیاقت ۔گیلانی اور اللہ رکھا گجر کررہے ہیں آگیگا پنجاب کے چیرمین خالدد جاوید سنگھیڑہ ۔اگیگاہ کی وائس چیرمین رخسانہ انور اور پیپلا کی صدر محترمہ فائزہ رعنا اپنے ساتھیوں سمیت مظاہرے میں شریک ہوئیں رات کو رہنما میٹنگ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

Related posts

ورکرز ویلفئیر سکولوں کے اساتذہ کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،احتجاج کا اعلان

Ittehad

چھ کالجوں کے پرنسپل کی خالی آسامیوں پر مستقل تعیناتی

Ittehad

پنجاب کی پچیس یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

Leave a Comment