ٹیسٹ سو نمبر کا ہوگا جس میں دس نمبر حاضری کے رکھے گئے ہیں پچاس نمبرز کے معروضی اور چالیس نمبرز کے موضوعی ہونگے معروضی آدھے آدھے نمبر کے سو سوالات اور موضوعی کے آٹھ اٹھ نمبر کے پانچ سوالات ہونگے لاہور کے ایم اے او کالج کو امتحانی سنٹر بنایا گیا ہے جہاں یہ ٹیسٹ صبع اور دوپہر کی دو شفٹوں میں منعقد ہوگا سارے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام امیدواران کو اس بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس مرتبہ حکومت نے اسٹیٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کے لیے پرموشن لنکڈ ٹریننگ مکمل ہونے پر اس کا ٹیسٹ ان لائن کی بجائے فزیکی لینے کا فیصلہ کرلیا ہے پیپرز کا سٹائل بھی تبدیل کیا گیا ہے اس مرتبہ سو نمبر کے ٹیسٹ میں دس نمبر حاضری کے ہونگے اسی فیصد اور زیادہ پر یہ نمبر دئیے جائیں گے بقیہ نوئے فیصد نمبروں میں سے پچاس فیصد معروضی حصے کے لیے ہیں جس میں سو سوالات ہونگے ہر سوال کا آدھا نمبر ہوگا دوسرا حصہ موضوعی ہوگا جس کے کل چالیس نمبرز ہونگے پانچ سوالات ہونگے ہر سوال کے اٹھ نمبر رکھے گئے ہیں ٹیسٹ کے لیے دو سنٹرز بنائے گئے ہیں گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور میں صبع دوپہر کی دو شفٹوں میں منعقد کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں اگلے دو دن میں ان سنٹرز میں ساز و سامان کا بندوست کر کے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ٹیسث کے لیے 24 اگست بروز ہفتہ کا دن طے کیا گیا ہے امیدواران کو اس بارے میں باقاعدہ مطلع کیا جا رہا ہے