تمام پبلک و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے
ڈھاکہ ۔میڈیا رپورٹ۔۔ آج سترہ جولائی 2024 بروز بدھ بنگلہ دیش کے صدر مقام ڈھاکہ میں طالب علموں نے نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف اچانک ہنگامے شروع کر دئیے پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے انسوگیس اور ربر کی گولیاں چلائیں دو دن کے ہنگاموں میں چھ طالب علم ہلاک اور لاتعداد زخمی ہوگئے حکام نے تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ہنگاموں کا سبب پبلک سیکٹر نوکریوں میں کوٹہ بتایا جا رہا ہے یاد رہے کہ حکومت بنگلہ دیش نے 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کے دوران مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے سرکاری نوکریوں کا تیس فیصد کوٹہ مقرر کر رکھا ہے مظاہرین کا یہ موقف ہے کہ یہ اوپن میرٹ کی خلاف ورزی ہے اسے ختم کیا جائے