2024 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بد حواسیاں ۔۔نوکری سے نکالنے جانے والی لیکچررز خواتین موجود ہیں اور۔۔ ۔

کچھ روز قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز نے بذریعہ ایس میل 74 لیکچررز کی لسٹ پرنسپلز کو بھجوائیں کہ دیکھیں کہ ان میں سے کوئی آپ کے پاس تو کام نہیں کر رہی

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے جب ایسوسی ایٹ پروفیسر سے گریڈ بیس میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے جب ٹریننگ شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں وہ بطور لیکچرار تین سال قبل 2021 میں مسلسل غیر حاضر رہنے کی بنا پر نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر چکے ہیں وہ نہ صرف موجود ہیں بلکہ گریڈ بیس میں ترقی کے خواہاں ہیں ان میں بہت سی خواتین نے کہا کہ وہ ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد اگلے گریڈ میں جوائن کر چکی تھیں یا کسی یونیورسٹی یا کسی ادارے میں جا چکی ہیں اور انہوں نے باقاعدہ ریلیونگ کے بعد دوسری جگہ جوائن کیا مگر محکمہ میں کیونکہ ریکارڈ مینٹین کرنے اور مختلف شعبہ جات میں کوآرڈیشن کا فقدان ہے لہذا ان کا نام بطور لیکچرر درج تھا ان خواتین میں سے کچھ نے نمائندہ اتحاد اساتذہ پاکستان کو بتایا کہ انہوں نے باقاعدہ اطلاع فراہم کی مگر اس کے باوجود ریکارڈ درست نہ کیا گیا اب پتہ چل رہا ہے کہ ان بطور لیکچرر نکالی جانے والی خواتین میں سے کچھ پروفیسر کے عہدے پر ترقی کی منتظر ہیں آئی ٹی کا شعبہ سیکریٹریٹ کی سطع پر ڈی پی آئی کی سطع پر اور ڈائریکٹوریٹ کی سطح پر موجود ہیں کئی مرتبہ ڈیٹا مرتب کیا گیا مگر تاحال یہ صورت ہے کہ ان اٹھارہ ہزار میں سے کون کہاں ہے اور کب سے ہے یا ہے بھی یا نہیں

پرنسپلز کو کسی لیکچرر کے موجود ہونے کی صورت پر کرنے کیلیے پروفارما

Related posts

موئے کو مارے شاہ مدار حکومت نےسی ٹی آئیز سے تنخواہیں واپس مانگ لیں

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارکباد

Ittehad

پیپرز آؤٹ سکینڈل ۔- پنجاب پبلک سروس نے تمام مشکوک بھرتیاں روک دیں

Ittehad

Leave a Comment