2024 Latest News Press Releases

مرکزی صدر فپواسا کی زیر قیادت لاہور پریس کلب پر مظاہرہ ۔۔پیپلا کی شرکت

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد مگسی کی زیر قیادت اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں یونیورسٹی اساتذہ کے علاؤہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل یونیورسٹی کے تمام کیٹگریز کے ملازمین شامل ہوئے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے چند روز قبل فپواسا سے ایک معاہدہ کیا تھا کہ کچھ مطالبات مشترک ہیں لہذا وہ فپواسا کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے کالج اساتذہ بھی محترمہ فائزہ رعنا کی زیر قیادت اس میں شریک ہوئے فپواسا کا تنخواہوں میں مہنگائی کے اعتبار سے اضافے کے علاؤہ ایک بڑا مطالبہ یہ ہے کہ وفاقی و صوبائی یونیورسٹیوں کے بجٹ میں 65 ارب ناکافی ہیں اس رقم کو کم ازکم 125ارب تک بڑھایا جائے گریڈ بیس اور اوپر کے! یونیورسٹی و کالج اساتذہ کو ڈسپرٹی الاؤنس دیا جائے یاد رہے کہ 2018 سے یونیورسٹی بجٹ 65ارب تک منجمند کر دیا گیا ہے اسے بجائے بڑھانے کے اس میں کمی کرکے 25 ارب تک محدود کر دیا گیا اور فپواسا کے احتجاج کے نتیجے میں کل اسے منجمد سطح پر بحال کر دیا مگر فپواسا کی باڈی نے اسے مسترد کرکے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا آج اسی احتجاجی پروگرام کے مطابق پاکستان بھر کے ایسے شہروں میں جہاں سرکاری یونیورسٹیاں ہیں ان شہروں کے پریس کلبز کے سامنے مظاہرے کیے گئے لاہور کے مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر امجد مگسی اور مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر اختشام کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل دیگر ملازمین تنظیموں کے رہنما اور اراکین مظاہرے میں شامل تھے پیپلا کے ایک وفد نے جس کی قیادت مرکزی صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا کر رہی تھی مظاہرے میں شریک ہوئے جن میں ڈویژنل صدر حسن رشید اور سینئر نائب صدر محترمہ فرزانہ جبین قابل ذکر ہیں

مظاہرے کی تصویریں جھلکیاں

Related posts

بین الاقوامی 13یونیورسٹیوں میں سکالرشپ حاصل کرنے میں چند روز باقی

Ittehad

یوم تکبیر کی اچانک تعطیل نے بورڈوں کے ہونے والے پریکٹیکل ملتوی کروا دئیے

Ittehad

ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن راولپنڈی حافظ فضل الرحمان فارغ۔چارج ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کے سپرد

Ittehad

Leave a Comment