لاہور ۔نامہ نگار ۔۔ان خبروں میں ذرا بھی سچائی نہیں کہ اتحاد اساتذہ سرکاری ملازمین کے احتجاج میں آج شرکت نہیں کر رہی ہم کسی خاص شخص یا گروپ کی وجہ سے نہیں بلکہ سرکاری ملازمین کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں آج بھی پیپلا پنجاب کی منتخب صدر میڈم فائزہ رانا کالج اساتذہ کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ احتجاج میں شرکت کریں گی وہ صوبائی اسمبلی کے سامنے ساڑھے گیارہ بجے ایک جلوس کی قیادت کرتے ہوئے پہنچیں گی