2024 HED News Latest News

ملتان،راولپنڈی ،سرگودھا اور ڈی جی خان کے انچارج ڈائریکٹرز کی سابقہ مدت چارج کی منظوری

لاہور ۔۔نمائندہ حصوصی ۔۔ماسوائے فیصل آباد ڈویژن کے تمام ڈویژنوں میں ڈائریکٹرز اضافی چارج پر کام کر رہے ہیں وہ کہیں کسی کالج میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کام کر رہے ہوتے ہیں اور انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج سونپ دیا جاتا ہے عام طور پر اس چارج کی مدت تین ماہ ہوتی ہے ملتان،راولپندی ،سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان کے موجود انچارج ڈائریکٹرز کام تو کر رہے تھے لیکن ان کی انچارج تفویض کرنے کی مدت آٹھ مارچ 2024 کو ختم ہو چکی تھی اب ان کی مدت میں نو مارچ 2024 سےپانچ جون 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے یعنی یہ مدت ایک ہفتے تک پھر ختم ہو جائے گی ملتان کے انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشفاق جو گورنمنٹ گریجویٹ کالج بغداد روڑ بہاولپور میں شعبہ سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں انہیں کل ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے مگر ان کی سابقہ مدت کو ریگولر کیا گیا ہے راولپنڈی ڈویژن کے شیر احمد ستی جو گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں انہیں حکومت نے ڈائریکٹر راولپنڈی سونپ رکھا ہے کی سابقہ مدت نو مارچ سے تاحال ریگولرائز کیا گیا ہے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سرفراز احمد جن کے پاس ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن کا اضافی چارج ہے کی سابقہ دورانیہ نو مارچ 2024 سے چھ جون 2024 تک بڑھایا گیا اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازی خان کے انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پاس ڈویژنل ڈائریکٹر ڈی جی خان کا اضافی چارج ہے اس چارج کی مدت کو نو مارچ 2024 سے پانچ جون 2024 تک بڑھایا گیا ہے اب ان ساتویں ڈویژنوں کے ڈائریکٹرز کی چارج کی مدت پانچ جون کو پھر ختم ہو جائے گی

Related posts

یکساں نصاب تعلیم پرائمری 2021 مڈل 2022 اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری 2023سے نافذ

Ittehad

سات زنانہ کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

گجرات یونیورسٹی سے واپس آنے والی اٹھائیس خواتین کی تنخواہوں کی ایڈجسٹمنٹ

Ittehad

Leave a Comment