اسلام آباد ۔۔نمائیندہ خصوصی ۔۔کیبنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اٹھائیس مئی 2024 بروز منگل یوم تکبیر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ ان کے دور اقتدار میں 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان ایٹمی طاقت بنا تھا اب کیونکہ ان کی اپنی حکومت ہے اسے یوم تکبیر کے طور پر منایا جانا چاہیے