2024 Latest News Press Releases

محترمہ شہناز محسن اور محترمہ گلناز فاطمہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنے پر مبارکباد

لاہور ،نمائیدہ خصوصی ،،پنجاب یونیورسٹی کے حالیہ کانوکیشن میں کالج کیڈر کی دو خواتین اساتذہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں سے نوازا گیا ان میں ایک اتحاد اساتذہ کی معروف راہنما اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جھنگ سٹی کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر شہناز محسن سیال ہیں جنہیں جغرافیہ کے مضمون میں مقالہ لکھنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ان کے مقالے کا عنوان تھا مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے احیا کا تجزیہ ،اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں ڈاکٹریٹ ڈگری کے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ دوسری خاتون استاد گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹ لکھپت کی ریسرچ سکالر اور اسسٹنٹ پروفیسر ایجوکیشن محترمہ ڈاکٹر سیدہ گلناز فاطمہ ہیں جنہوں نے ایجوکیشنل سائیکالوجی پر اپنا مقالہ تحریر کر کے یہ ڈگری حاصل کی ہے مقالے کا عنوان تھا سکول لیڈر شپ میں کامیاب خواتین ،،جو لاہور کے ایک سیکنڈری سکول کی کیس سٹڈی ہے انہوں نے شعبہ آئی ای آر کی اساتذہ کی راہنمائی میں یہ مقالہ تحریر کیا اتحاد اساتذہ کے جملہِ رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے

محترمہ شہناز محسن ڈگری وصول کرتے ہوئے

محترمہ سیدہ گلناز فاطمہ اپنی ڈگری وصول کرتے ہوئے

Related posts

لاہور، راولپنڈی کے بعد ہونہار سکالرشپ لانچنگ کی تیسری تقریب کل ملتان میں ہوگی

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی آپ ڈیٹڈ سنیارٹی لسٹ جاری ہو گئی

Ittehad

مرد لیکچررز کا ٹیسٹ ہوگیا کل سے خواتین لیکچررز بیج 2012. کی ٹریننگ شروع ہوگی

Ittehad

Leave a Comment